صدر مملکت کی گنتی تو ٹھیک ہے،چیف جسٹس کے 90روز میں انتخابات کیس میں ریمارکس

90روز میں انتخابات کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ صدر نے صرف بتایا ہے89ویں دن فلاں تاریخ بنتی ہے،صدر مملکت کی گنتی تو ٹھیک ہے،صدر نے تو صرف ایک خط میں گنتی پوری کرکے لکھ دی۔90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،الیکشن کمیشن حکام، اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے،پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں