ورلڈ کپ میچز پر آن لائن جوئے کا انکشاف، پورا نیٹ ورک بنایا گیا، کروڑوں کی رقم، کاریں اور کیا کچھ داؤ پر لگایا

لاہور پولیس نے آن لائن جوئے کے نیٹ ورک کا پتہ چلنے پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ورلڈ کپ کے میچوں پر کروڑوں روپے کے آن لائن جوا نیٹ ورک کا انکشاف ہوا جس کیلئے 8 قیمتی موبائل فون ، 2 کاریں اور ایل یی ڈی داؤ پر لگائی گئی تھیں۔ ملزمان کے موبائل فونز پر جوئے کے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کے شواہد موجود ہیں۔ پولیس نے ملزمان عبدالحفیظ، حسیب رفیق، رضوان، پرویز اور حسیب صدیق کو گرفتار کر کے داؤ پر لگا سامان برآمد کر لیا، لیاقت آباد پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں