جسٹس عرفان سعادت خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دیدی۔

صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس سعادت خان کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اتفاق رائے سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عرفان سعادت کو بطور جج سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے پر غور کیا گیا تھا، چیف جسٹس نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا تھا کہ جسٹس عرفان سعادت خان مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں، تجربہ کار اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور ججوں میں سب سے سینئر جج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں