جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو بھی عبرتنا ک شکست دے دی

ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190رنز سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم167 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

تفصیل کے مطابق بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم ہونیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز کپتان ٹمبا باووما 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں