مصباح الحق نے سپن ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کرنے کے لیے دو باولرز کے نام بتا دیئے

سابق قومی کپتان مصباح الحق نے دو ہونہار باولرز کے متعلق بتا دیا جن کی بدولت پاکستان میں ایک بار پھر ’سپن باﺅلنگ‘ کا احیاءہو سکتا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ دونام فیصل اکرم اور سفیان مقیم ہیں۔ فیصل اکرم انڈر 16سے آئے ہیں اور انہیں تاحال زیادہ چانس نہیں ملا۔ لہٰذا وہ کہیں بھی قابل ذکر باﺅلنگ نہیں کر سکے۔ مصباح کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصل اکرم کو پاکستان کے خلاف پریکٹس میچز کی دعوت دی، جن میں اس نے انتہائی بہترین باﺅلنگ کرائی۔دوسرا کھلاڑی سفیان مقیم اس وقت پاکستانی شاہینوں کے لیے کھیل رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی ان دونوں باﺅلرز کی اپنے آفشل ایکس اکاﺅنٹ کے ذریعے ستائش کی گئی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سپن باﺅلرز ایک بار پھر پاکستان کو سپن باﺅلنگ میں عروج دلا سکتے ہیں اور تبریز شمسی اور کلدیپ یادو کی طرح انٹرنیشنل سٹار بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں