شیخوپورہ سے لاہور جانے والی ایک ٹرین میں گیس سلنڈر گرنے سے 22افراد بے ہوش

 ٹرین سے گیس سلنڈر گرنے کے باعث 22افراد بے ہوش ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ واقعہ شیخوپورہ سے لاہور جانے والی ایک ٹرین سے فیروزوالا کے قریب سلنڈر گرنے سے پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث بے ہوش ہوئے۔
پولیس کے مطابق بے ہوش ہونے والے تمام افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال فیروزوالا منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ اس مال گاڑی کی دو بوگیوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سلنڈر لدے ہوئے تھے، جن میں سے ایک سلنڈر ناقص انتظامات کے باعث ٹرین سے گر گیا۔ 
حکام کے مطابق سلنڈر گرنے کے بعد ازخود لیک نہیں ہوا بلکہ علاقے کے بچوں نے اس کا ریگولیٹر کھول دیا جس کے بعد اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ لیک ہوئی۔ بے ہوش ہونے والے میں سلنڈر کا ریگولیٹر کھولنے والے بچے بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں