حکومت نے پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذکردی، ایک ماہ کیلئے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں طلبہ کیلئے ماسک لازمی قراردیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں حکومتی اراکین اور ماہرین سر جوڑ کر بیٹھے۔ماہرین ماحولیات نے اجلاس میں بتایا کہ سکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔
اس موقع پرنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ طلباو طالبات کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دیدیا ،،صوبائی وزراء کو کل سے سرکاری و نجی سکولوں کے وزٹ کرنے کی ہدایت کردی۔عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔