سیکیورٹی فورسزکاضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن،6دہشتگرد ہلاک

 سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا گیا، دوران آپریشن سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کاشدیدتبادلہ ہوا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن کےدوران 6دہشتگردمارے گئے، جن کے قبضے سے ہتھیار،گولیاں اوردھماکاخیزموادبرآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشتگردسیکیورٹی فورسزپرحملوں  اوربےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اورخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن  کیا جارہا ہےسیکیورٹی فورسزقوم کےتعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں