پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کی فتح پر شاہین شاہ آفریدی کے سسر شاہد خان آفریدی سے گفتگو کی ویڈیواپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ میں لیجنڈ کرکٹ لیگ جاری ہے، شاہد خان آفریدی اپنی ٹیم کے ساتھ گاڑی میں سوار ہیں اسی دوران شعیب اختر اپنے موبائل نکال کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں، آفریدی،جس پر بوم بوم آفریدی کہتے ہیں او میرا بھائی شعیبی،
راولپنڈی ایکسپریس مبارکباد دیتے ہوئے کہتے ہیں داماد آپ کا پی ایس ایل جیت گیا ہے، جس پر بوم بوم آفریدی کہتے ہیں کہ بہت بہت مبارک جی، لاہور قلندرز بہت شانداراور ملتان سلطانز کو خاص طور پر کیونکہ وہ فائنل کھیلنے کی مستحق تھی،لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین میچ ہوا ہے اور فائنل ہونا بھی اسی طرح چاہئے۔