اکتوبر میں مہنگائی کم ہوئی یا بڑھی؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

 ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی  میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد ،دیہی علاقوں میں 1.10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں پیاز کی قیمت میں 38.71 فیصد،تازہ سبزیوں کی قیمت میں 17.74 فیصداضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں