انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل آباد میں سانحہ نو مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے تین سابق ممبران اسمبلی سمیت چار رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مفرور ہونے کی بنا پر چاروں رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ۔ جن میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا، ان کے بھائی سابق یوسی ناظم کلیم اللہ کموکا ، سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد معظم و اقلیتی ایم پی اے حبقوق گل شامل ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ جائیداد ضبطگی سے متعلق رپورٹ اگلی پیشی پر جمع کرائی جائے۔ پی ٹی آئی کے مفرور رہنماؤں پر 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔