کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 11 ایف میں باپ صبح سویرے اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے کیلئے نکلا تو اچانک دو ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار آئے، اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھینی اور جاتے ہوئے شہری کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نکل گئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے جس موٹرسائیکل پر آئے تھے وہ وہیں شہری کے پاس چھوڑ گئے ۔
ڈکیتی کے دوران شہری کا سکول یونیفارم میں ملبوس بچہ سخت خوفزدہ نظر آیا جس کی آنکھوں کے سامنے باپ لٹ گیا اور کچھ نہ کر سکا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔