بھینس کالونی سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد سعود آباد انوسٹی گیشن پولیس نے قاتل باپ عامر کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طورپر 17 اکتوبر کو تشدد کر کے اپنے بچے کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے بچے کو پرورش کے لیے اپنے دوست کو گود دے رکھا تھا، قتل سے چند روز قبل بچہ اپنی ماں سے ملنے گھر آیا تھا۔ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹا مجھے پاپا نہیں بولتا تھا، اس لیے طیش میں آ کر اسے قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے قتل چھپانےکے لیے بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔