ڈالر ایک روپے سے زائد اضافے کے بعد کس ریٹ پر بند ہوا؟

 کرنسی مارکیٹ میں آج ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھاو دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

اس سے قبل ڈالر 282 روپے 75 پیسے پر بھی ٹریڈ ہوا تاہم صبح کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر 53 پیسے اضافے سے 282 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں