سونے کی قیمت فی تولہ کتنی گرگئی، نیا ریٹ کیا ہے؟جانیے

سونے کی قیمت میں آج 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق 24 قیراط سونا قیمت گرنے کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے فی تولہ فروخت ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے  بتایا گیا کہ 10 گرام سونا 1029 روپے کمی کے باعث ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے کے ریٹ پر آ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں گریں جس کے بعد 19 ڈالر کمی سے سونا 1976 ڈالر فی اونس فروخت ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں