ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا لیکن میچ کے بعد بنگلہ آل راونڈر مہدی حسن نے بابر اعظم سے آٹو گراف لے کر بتا دیا کہ وہ بھی ان کے پرستار ہیں،پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد ہی بابر اعظم کے ساتھ ایسی ایک فین مومنٹ کا تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر دھوم مچا رہی ہے.
پاکستان نے ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کو با آسانی 7وکٹوں سے شکست دی تاہم میچ کے بعد بنگلہ آل راونڈر مہدی حسن میراز پاکستانی کپتان کے پاس پہنچ گئے اور بابر اعظم سے آٹو گراف لیا۔ قومی کپتان نے بھی خوشدلی کے ساتھ حریف ٹیم کے کھلاڑی کی فرمائش پوری کر دی.