شاہین آفریدی نے اپنے فینز سے درخواست کردی

)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ورلڈکپ کے دوران مداحوں سے سپور ٹ مانگ لی اور بولے کہ شائقین سے کہوں گا کہ وہ اچھے اور برے وقت میں سپورٹ کریں، فینز کے سپورٹ کی وجہ سے ٹیم نمبر ون بھی بنی ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی آپ کی سپورٹ چاہتے ہیں۔ شاہین آفریدی اور اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا کہ بھارت میں کسی فاسٹ بولر کی گیند اتنی سوئنگ نہیں ہورہی، پھر بھی کوشش تھی کہ نئی بال سے وکٹ مل جائے اور ٹیم کو اچھا آغاز ملے،شاہین نے گزشتہ میچ میں اپنائی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف کوشش تھی بیٹر کو ڈاٹ بال کھیلا تاکہ چانس ملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں