بولیویا، کولمبیا اور چلی کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

غزہ پر بدترین حملوں کے بعد جنوبی امریکہ کے تین ممالک بولیویا، کولمبیا اور چلی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں،بولیویا پہلا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے جس نے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لیے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق بولیویا کی صدارتی ہاوس کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ بولیویا کی کثیر قومی ریاست کے طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے ہزاروں انسانی جانیں ضائع اور لوگ بے گھر ہوئے ہیں،صدارتی ہاوس کی وزیر نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے، ہم اسرائیل سے غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں