سلیم بیگ اللہ آپ کو لمبی زندگی دے ، مگر جانا ہم نے وہیں ہے،آپ ہمت پکڑیں اور بتادیں، نظرثانی میں جانے کا کس نے کہاتھا؟چیف جسٹس پاکستان 

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں چیئرمین پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سلیم بیگ اللہ آپ کو لمبی زندگی دے ، مگر جانا ہم نے وہیں ہے،آپ ہمت پکڑیں اور بتادیں، نظرثانی میں جانے کا کس نے کہاتھا؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہاکہ پیمرا نے بطور ریگولیٹری ادارہ نظرثانی درخواست دائر کی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہم آپ کو مضبوط کررہے ہیں،بتائیں! آپ کے امور میں کون مداخلت کررہا ہے؟چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہاکہ ہماری غلطی تھی نظرثانی درخواست دائر کی ،پیمرا میں فیصلہ ہوا تھا نظرثانی میں جائیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ جواب نہیں دے رہے تو ہم آرڈر کریں گے،سلیم بیگ اللہ آپ کو لمبی زندگی دے ، مگر جانا ہم نے وہیں ہے،آپ ہمت پکڑیں اور بتادیں، نظرثانی میں جانے کا کس نے کہاتھا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں