اللہ سے ڈرتے ہیں تو ہماری عمروں میں کوئی بھی دن آخری ہو سکتا ہے،چیف جسٹس پاکستان کا چیئرمین پیمرا کے جواب پر جواب

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین پیمرا  سے کہاکہ اللہ آپ کو لمبی عمر دے، آپ کس سے ڈرتے ہیں؟چیئرمین پیمرا نے کہاکہ صرف اللہ سے ڈرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین پیمرا کے جواب پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ اللہ سے ڈرتے ہیں تو ہماری عمروں میں کوئی بھی دن آخری ہو سکتا ہے۔فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں چیف جسٹس پاکستان نےکہاکہ 3حکومتوں میں آپ چیئرمین پیمرا رہ چکے ہیں تینوں حکومتیں آپ سے خوش نہیں،نظرثانی درخواست پر دیکھیں کس کے دستخط ہیں؟سلیم بیگ صاحب! درخواست پر آپ کے دستخط ہیں، لکھا ہوا ہے آپ نے اختیارات کا استعمال کرکے اس کی منظوری دی،آپ دوسروں کے کندھوں پر بندوق نہ چلائیں،ذمہ داری لیں یہ نظرثانی آپ نے دائر کی،اللہ آپ کو لمبی عمر دے، آپ کس سے ڈرتے ہیں؟چیئرمین پیمرا نے کہاکہ صرف اللہ سے ڈرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اللہ سے ڈرتے ہیں تو ہماری عمروں میں کوئی بھی دن آخری ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں