ویرات کوہلی پر تنقید بھارتی اخبار کو مہنگی پڑ گئی ، خواتین نے ہندی اخبار کےدفتر پر دھاوا بول دیا اور صحافیوں کی چپلوں سے درگت بنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں بھارتی ہندی اخبار روزنامہ “جاگرن ” کو کوہلی کی بیٹنگ تکنیک پر تنقید خاصی مہنگی پڑی ایک طرف جہاں اخبار کی کاپیاں جلانے کی ویڈیوز سامنے آئیں وہیں کوہلی کی مداح خواتین چپل اٹھائے بھارتی صحافیوں کی درگت بنانے اخباری دفتر پہنچ گئیں۔
“کچھ روز قبل صحافی ابھیشیک ترپاٹھی نے روزنامہ” جاگرن” میں اپنے ایک آرٹیکل ‘سنچری پر2 مختلف نظریئے’میں روہت شرما کی تعریف کی اور ویرات کوہلی پر تنقید کی تھی ۔صحافی نے لکھا تھا کہ کوہلی نے رواں ورلڈکپ میں سنچریاں مکمل کرنے پر زیادہ توجہ دی جب کہ روہت شرما ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور بڑے شاٹس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔