جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے متاثرین ترکیہ کے لیے حکومت پنجاب کی اپیل پر امداد

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے متاثرین ترکیہ کے لیے حکومت پنجاب کی اپیل پر امداد۔تفصیلات کے مطابق صدر جہلم چیمبر ا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد سینئر نائب صدر مظہر اکرام،نائب صدر حافظ غلام مصطفی،ایگزیکٹو ممبران میاں ادریس کیانی،سابق صدر چیمبر عمر مشتاق برگٹ،چوہدری سہیل عزیز،چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب اورراجہ امتیاز کے علاوہ دیگر چیمبر کے ممبران نے آج حکومت پنجاب کی اپیل پر انسانی ہمدردی کے ناطے سے متاثرین ترکیہ کے لیے کمبل اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسان کو دیے۔

جبکہ ملک خاور شہزاد نے کہا کہ متاثرین ترکیہ ہمارے بھائی ہیں ان کی مشکل گھڑی میں ہم ہر ممکن مدد کر کے بھائی ہونے کا ثبوت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں