قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے کہ میں نے کبھی قانون نہیں توڑا, قوم سے پوچھتا ہوں کہ میرا جرم کیا ہے : عمران خان

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران مجھے گرفتار کر کے  انتخابات تک جیل میں رکھنا چاہتے ہیں،    میچ فکسنگ میں میرا نام کبھی نہیں آیا,  قوم سے پوچھتا ہوں میرا جرم کیا ہے.

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پیشی سے قبل گھر والوں کو خدا حافظ کہہ کر گیا تھا، اندازہ تھا مجھے قتل کر دیں گے یا گرفتار کر لیں گے۔کارکن مرنے کیلئے تیار ہو گئے مگر مجھے گرفتاری نہیں دینے دی۔  قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے کہ میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، مجھ پر بغاوت سمیت 96 مقدمات بنا دیئے گئے۔ کیس وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود مجرم ہیں۔ قوم ان کے بارے میں جاننا چاہتی ہے تو گوگل پر دیکھ لے۔ نوازشریف کی چوری کا عالمی اخباروں اور کتابوں میں ذکر ہے۔ زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا، 25 مئی واقعے کے ذمہ داروں کو پنجاب میں لگا دیا گیا۔ کل میری عدم موجودگی میں میرے گھر میں لوٹ مار کی گئی، میرے تالے توڑے گئے،گھر کے اندر شیلنگ کی گئی، ہم انتخابی مہم شروع کرنے لگے تو حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی،یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہےہیں،حکمران مجھے انتخابات تک جیل میں رکھنا چاہتے ہیںِ، یہ لوگ 37 ضمنی انتخابات میں سے 30 میں ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں