صوبائی دارلحکومت میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا، شہر کے بعض علاقوں میں 6 گھنٹے سے بجلی بند ہے جس کے سبب چھٹی کا دن گھر پر گزارنا مشکل ہو گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں ملتان روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے، شہری چھٹی کے دن پریشانی کا شکار ہیں۔
بجلی نہ آنے کے سبب پانی کی بندش کی شکایات بھی سامنے آئیں، شہریوں نے بجلی فوری بحال کر نے کا مطالبہ کیا۔