تحریک انصاف کے کارکن ایک مرتبہ پھر زمان پارک کے باہر جمع ہوگئے ہیں، کارکنوں کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زمان پارک جانے والے راستے کھلنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی تھی ، کارکنوں کی جانب سے پولیس کی گاڑی کے علاوہ اہلکاروں پر حملے کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینال روڈ پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مشتعل کارکنان کے نرغے میں آگیا، اہلکار نے مشکل سے بھاگ کر جان بچائی ۔