نجی بینک کی خاتون منیجر ایک اکاﺅنٹ سے کروڑوں روپے چوری کرنے کے بعد مستعفی ہوگئی 

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی بینک کی خاتون منیجر نے مبینہ طور پر ایک صارف کے اکاﺅنٹ سے 2کروڑ روپے چوری کرنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خاتون منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بینک اکاﺅنٹ ہولڈر کو اتنی بڑی رقم اپنے اکاﺅنٹ سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن موصول ہوا، جس پر وہ برانچ میں گیا جہاں خاتون منیجر نے اسے ایک جعلی سٹیٹمنٹ دکھا کر مطمئن کرنے کی کوشش کی تاہم صارف نے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور متاثرہ شخص کو ہرممکن انصاف دلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں