سابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد عدالت میں پیشی کے بعد واپس زمان پارک پہنچ گئے ہیں،اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنمااور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔
واضح رہے کہ عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں پیشی کے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں گئے تھے، جہاں ایڈیشنل سیشن جج نےان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے جبکہ فرد جرم عائدکرنے کی کارروائی بھی موخر کردی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضری لگا کر واپس جانے کی ہدایت کی تھی ، عدالتی عملے نےگاڑی میں ہی عمران خان سے حاضری لگوائی جس کےبعد عمران خان واپس روانہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھی جس کہ وجہ سے پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں متعدد کارکن اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔