پاکستان جی سیون ممالک کی طرف سے مقرر ریٹ پر روس سے تیل خریدے: امریکہ

امریکہ نے زور دیا ہے کہ پاکستان روس سے اسی ریٹ پر تیل خریدے جس ریٹ پر جی سیون ممالک خرید رہے ہیں۔

امریکی سٹیٹ دیپارٹمنٹ کے حکام کاکہنا ہے کہ روس تیل کی قیمت بڑھانے کی کوشش کررہا ہے ، تیل سے حاصل ہونے والے آمدنی یوکرین میں بربریت کے لیے استعمال کی جارہی ہے ، جس کے باعث روس کو تیل کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جی سیون ممالک کے ریٹ پر روس سے ڈیل کرکے پاکستان بھی سستا تیل خرید سکتا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ روس سے تجارت کرنے والے ممالک کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ روس تجارت سے حاصل ہونے والا سرمایہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں استعمال کرتا ہے اور امریکہ کا مقصد اس سرمائے کو کم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں