رواں سال کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری ،کونسا ایئرپورٹ پہلے نمبر پر رہا؟

برطانیہ کی ایئرٹرانسپورٹ ریسرچ کمپنی ’سکائی ٹریکس‘ کی طرف سے 2023ءکے بہترین ایئرپورٹس کی درجہ بندی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ نے 12ویں بار دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار پانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

چانگی ایئرپورٹ 2013سے 2020تک مسلسل اس فہرست میں پہلے نمبر پر آتا رہا اور اب تک مجموعی طور پر 12بار پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ 2023ءکی فہرست میں دوسرے نمبر پر قطر کے دارالحکومت دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور تیسرے نمبر پر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہنیدا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کر دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کے تبصروں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ مسافر اپنے تبصروں میں ایئرپورٹس پر خریداری، آمد و روانگی کے وقت سہولیات، سامان کے تحفظ، سکیورٹی اور امیگریشن کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ 1981ءمیں قائم ہوا تھا اور اب تک مجموعی طور پر بہترین ایئرپورٹ کے 660سے زائد ایوارڈز جیت چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں