توشہ خانہ کیس، فاضل جج کا عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضر ی لگا کر واپس جانے کا حکم 

 ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضری لگا کر واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان حاضری کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے اس دوران پولیس کی بھاری نفری اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں بھی جاری رہیں ، صورتحال کو دیکھتے ہوئے فاضل جج نے عمران خان کی گیٹ پر حاضری لگانے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے نائب کو حکم دیا کہ عمران خان کی گیٹ پر ہی حاضری لیں ۔عدالت نے حکم دیا کہ جو حالات بن چکے ہیں سماعت ممکن نہیں ہو سکتی ، پتھراﺅ ، شیلنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے نائب کو حکم دیا کہ وہ گیٹ پر ہی دستخط لیں اور عمران خان کو واپس جانے کی ہدایت کریں ۔

عدالت میں سماعت کا آغاز ہوا اور عمران خان جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پہنچے تو شیلنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران آنسو گیس کے شیل کمرہ عدالت کی کھڑی کو بھی لگے جس سے دھواں اندر بھی پھیل گیا، دھویں سے بچنے کیلئے کمرہ عدالت کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں