بھارتی ریاست پنجاب میں سکھ تنظیم “وارث پنجاب دے ” کے خلاف پولیس نے بڑا آپریشن کیا جس میں تنظیم کے 6 اہم افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پرپولیس نے جالندھر کے علاقے میہٹ پور میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جس میں وارث پنجاب دے کے سربراہ کے 6 قریبی ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ تنظیم کے سربراہ امرت پال فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی پنجاب میں ساتھی کی گرفتاری کے خلاف بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی کے افراد نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔جس کا مقدمہ تنظیم “وارث پنجاب دے” کے خلاف درج کیا گیا تھا۔