عمران خان کبھی بات شیئر کرتے ہیں لیکن اپنی سوچ نہیں بتاتے، اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمیں ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور بالکل درست کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کبھی بات شیئر کرتے ہیں لیکن اپنی سوچ نہیں بتاتے، چیئرمین پی ٹی آئی  کے پاس جو معلومات ہیں وہ ہم سے کہیں زیادہ ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ جو حساس نوعیت کی باتیں ہوتی ہیں خان صاحب ہم سے شیئر کر لیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو باتیں عمران خان کہہ رہے ہیں یہی باتیں پاکستان کے اینکرز مہینوں سے کہہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں