خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پُرامن انتخابات کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن اجلاس کے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے صورت حال مخدوش ہے، صوبائی حکومت کو 19 ارب کے مالیاتی خسارے کا سامنا ہے، انتخابات کے اخراجات کرنا حکومت کیلئے مشکل ہے۔
اعلامیے کے مطابق پولیس کو الیکشن کیلئے 56 ہزار نفری کی کمی کا سامنا ہے، خیبرپختونخوا انتخابات کے سلسلے میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔