واٹس ایپ نے کسی بھی تصویر سے تحریر کاپی کرنے کا انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کی ’بیٹا‘ ایپلی کیشن میں دو ماہ پہلے مہیا کیا گیا تھا۔ اب اسے تمام آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ ایپلی کیشن کی نئی اپ ڈیٹ 23.5.77میں مہیا کر دیا گیا ہے۔تاہم اس فیچر سے صرف وہی آئی فون صارفین استفادہ کر سکیں گے، جن کے آئی فونز میں آئی او ایس 16موجود ہے۔
چونکہ واٹس ایپ کی یہ اپ ڈیٹ آئی او ایس 16ایس ڈی کے پر منحصر ہے، لہٰذا آئی او ایس 16کے حامل آئی فون پر ہی اس فیچر کو استعمال کیا جا سکے گا۔اس فیچر کے ذریعے آپ جو بھی تصویر واپس ایپ کی ایپلی کیشن میں کھولیں گے، اس پر موجود تحریر کو ٹیکسٹ کی صورت میں کاپی کر سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آئندہ تمام میں تمام آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مہیا کر دیا جائے گا۔