‘جوہری معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نے برطانیہ میں او آئی سی وزرا خارجہ کے 49 ویں اور او آئی سی میں جموں و کشمیر گروپ اجلاس میں شرکت کی۔ترجمان کے مطابق جسٹس منیب اخترنے ایس سی او رکن ممالک کے ججز اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی ایس سی او میں توانائی پر اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر سیاحت عون چوہدری نے بھارت میں ایس سی او اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں، کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں