فضائی کمپنیوں کو پاکستان سے ڈالرز بیرون ملک منتقل کرنے میں شدید دشواری ، انڈسٹری مشکل میں

پاکستان کو درپیش مالی بحران کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری بھی مشکلات میں گھر گئی۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق فضائی کمپنیوں کو پاکستان سے ڈالرز بیرون ملک منتقل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے آئندہ دنوں میں پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری ایک بحران سے دوچار ہونے کا اندیشہ ہے۔

انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے مطابق فضائی کمپنیوں کی 29کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان میں پھنسی ہوئی ہے، جسے وہ بیرون ملک منتقل نہیں کر پا رہیں، یہی وجہ ہے کہ فضائی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں اپنی سروسز جاری رکھنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔

آئی اے ٹی اے ایشیاءپیسیفک کے سربراہ فلپ گو کا کہنا ہے کہ ”ایئرلائنز کو پاکستان سے اپنے واجبات حاصل کرنے میں طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے، جس سے ان کے آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں۔ کچھ ایسی ایئرلائنز ہیں جن کی 2022ءمیں ہونے والی سیلز کی رقوم انہیں تاحال حاصل نہیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق کیونکہ یہ رقوم ڈالر کی صورت میں بیرون ملک منتقل کی جاتی ہیں، لہٰذا پاکستان کے پاس ڈالرز کی کمی کے سبب فضائی کمپنیوں کو ان رقوم کی ادائیگی میں تاخر ہو رہی ہے۔ فلپ گو کا کہنا تھا کہ اگر یہ صورتحال مزید کچھ عرصے تک برقرار رہی تھی فضائی کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے آپریشنز بند بھی کرنے پڑ سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں