تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا قافلہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر پہنچ گیا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہونے کیلئے ساڑھے 5 بجے تک کا وقت دیدیا ہے, عدالت نے عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے، عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 6 بجے ہو گی ۔