ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) امیگریشن نے اہم شخصیات کا ائیر پورٹ پرپروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، وی آئی پی شخصیات کو سامان بھی چیک کروانا ہو گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی ائیر پورٹس پر اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ امیگریشن کیلئے تعینات عملہ کسی بھی اعلٰی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اہم شخصیات کو پروٹوکول کے دوران سامان چیک نہیں کیا جاتا تھا جس سے سمگلنگ کا امکانات موجود رہتا تھا۔