‘اللہ تعالیٰ میرا مدد گار، کارکن سرمایہ ہیں’، عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ روانگی کے موقع پر اظہار خیال

 چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میرا مدد گار ہے، خدا تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اتنی عزت دی۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ہائیکورٹ روانگی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود تھی۔ انہوں نے عمران خان کو دیکھتے ہی حمایت میں نعرے بازی شروع کر دی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ میرے کارکن میرا سرمایہ ہیں۔ حق سچ کے ساتھ کھڑے کارکنوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں