چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری پہنچا دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق زمان پارک سے روانہ ہونے کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی میرا مدد گار ہے، خدا تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اتنی عزت دی، میرے کارکن میرا سرمایہ ہیں۔ حق سچ کے ساتھ کھڑے کارکنوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ روانگی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد ہمراہ روانہ ہوئی، سکیورٹی انتظامات کی ہدایات لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کی گئی تھیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے اضافی نفری عدالت عالیہ کی حدود میں تعینات کر دی ہے۔