بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر ریاست اروناچل پردیش کے مغربی ضلع کامینگ میں منڈالا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ اور ہیلی کاپٹر کا کو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ فوج نے بتایا کہ طیارے کا صبح 9:15 بجے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
فوج نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی پانچ سرچ پارٹیاں، ساشسٹرا سیما بال اور انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کو فوری طور پر متحرک کیا گیا ۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ منڈلا کے مشرقی گاؤں بنگلہ جاپ کے قریب سے ملا۔ فوج کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر نے صبح 9 بجے سانگے گاؤں سے اڑان بھری تھی، یہ ریاست آسام کے ضلع سونیت پور کے مسماری کی طرف روانہ ہوا تھا۔