مرکزی بینک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ذخائر بڑھ کر4 ارب31 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 10مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب84 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس دوران ذخائر 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4ارب31کروڑ91لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین کے بینک کے ساتھ مزید 50 کروڑ ڈالرز قرض کی دوسری قسط کے اجراء کے لیے کاغذی کارروائی مکمل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ قسط رول اوور کیے گئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کا حصہ ہے،پاکستان نے یہ قرض چین کو ادا کر دیا تھا، فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔