قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران شاہین آفریدی کی جانب سے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وقار یونس نے کہا کہ قلندرز کے پاس حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزا ڈگ آؤٹ میں موجود تھے، انہیں تینوں کرکٹرز کو موقع دینا چاہیے تھا، شاہین کے آؤٹ ہونے سے قلندرز کی امیدیں معدوم ہونا شروع ہوگئیں تھی۔
ملتان سلطانز کے خلاف شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، شکست کے بعد سابق کرکٹرز نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شاہین بنیادی طور پر بالر ہیں، انکا فیصلہ غلط تھا۔ایک موقع پر قلندرز نے 19 کے سکور پر 3 وکٹیں جلد گنوادیں تھی جس کے بعد شاہین نے خود کو پروموٹ کیا اور بیٹنگ کیلئے آگئے۔