نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپر)ا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منطوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی،نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا،نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پڑے گا۔
نیپرا تھارٹی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔
قبل ازیں عوامی سماعت میں چیئرمین نیپرا نے بے بسی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے سے ہم قاصر ہیں ، ہمارے پاس اختیارات ہی نہیں ہے ، ہم صرف سپریم کورٹ کے حکم کے تحت معاملات کررہے ہیں ،ہم صرف حکومت کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہیں ۔
حکام وزارت توانائی نے کہاکہ بجلی کی قیمت بڑھانے سے صرف سود کی ادائیگی ہو گی ،قیمتوں میں اضافے سے گردشی قرض اپنی جگہ رکے گا نہیں ۔