چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں کو اہم مشورہ دے دیا

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے مشورہ دیا ہے  کہ تمام جماعتیں افہام و تفہیم کی سیاست کریں دنگا فساد سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے شورش کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں انتخابات ضرور ہونگے اس میں حصہ لینا ہر جماعت کا حق ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشں گاہ پر مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن, جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان, صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ, کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان,بزنسں فورم کے صدر سید سفیر شاہ اور مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدرسینیٹر سابق صوبائی وزیر بوستان علی ہوتی مرحوم کی صاحبزادی بسمہ ہوتی انکے صاحبزادہ محمد میر علی ہوتی کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر کیا.

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ  مسلم لیگ (ق) ہر سطح پر منظم و فعال ہورہی ہے مرحوم بوستان علی ہوتی پیدائشی مسلم لیگی تھے ان کا صعوبتوں کے دوران چوہدری ظہور الہٰی سے کراچی جیل میں ملاقات معمول تھا وہ نڈر، بے باک اور با اصول رہنما تھے اب انکی صاحبزادی بسمہ ہوتی و صاحبزادے کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت خوش آئند و قابل فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں