تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف بیان پر سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،سپریم کورٹ بار کا آئین و قانون کی حکمرانی پر مضبوط موقف ہے،زمان پارک میں طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کے بیان کو سراہتے ہیں۔
عمران خان کاکہناتھا کہ میری پارٹی کی بنیاد قانون کی حکمرانی پر رکھی گئی ،ہم اپنے عزم وعہد پر پوری استقامت سے کاربند رہیں گے ۔