پولیس نے بتایا کہ ممبئی میں ایک خاتون کی مسخ شدہ لاش اس کے گھر کی الماری میں پلاسٹک کے تھیلے سے ملی۔ اس کی 23 سالہ بیٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وینا جین کی لاش مسخ شدہ تھی، اور گوشت اور ہڈیوں کے ٹکڑے ایک ٹینک کے اندر سٹیل کے ڈبے سے ملے تھے۔ الماری میں مہینوں تک رکھی لاش بوسیدہ حالت میں تھی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی کےعلاقے لال باغ میں اپنی ماں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے سے قبل رمپل جین سے گھنٹوں پوچھ گچھ کی گئی۔
سینئر پولیس افسر پروین منڈے کے مطابق اس جرم کا انکشاف اس وقت ہوا جب مردہ خاتون کے بھائی اور بھتیجے نے منگل کو پولیس سے رابطہ کیا اور اس کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ انہوں نے اسے آخری بار 26 نومبر کو دیکھا تھا۔ جب پولیس نے وینا جین کے پہلی منزل کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی تو انہیں الماری میں پلاسٹک کا بیگ ملا جس میں اس کے اعضا تھے۔
اس کی موت کیسے ہوئی اس کا تعین ابھی باقی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وینا جین دسمبر میں سیڑھیوں سے نیچے گر ی تھیں.