“ملکہ برطانیہ، شہزادی ڈیانا، ہلیری کلنٹن سمیت مختلف لوگ میری چاپلوسی کیا کرتے تھے” ڈونلڈ ٹرمپ نے خطوط پر مبنی کتاب شائع کروادی

عوامی شخصیات کی طرف سے  بھیجے گئے نجی خطوط کی ایک نئی کتاب کی تشہیر کرتے ہوئے  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہر وہ شخص جس نے انہیں لکھا اس نے ان کی چاپلوسی کی۔ ‘ لیٹرز ٹو ٹرمپ ‘ نامی اس کتاب میں سابق صدر اور ‘تاریخ کے کچھ بڑے ناموں’ کے درمیان خط و کتابت کو دکھایا گیا ہے۔ کتاب میں ملکہ الزبتھ دوم، شہزادی ڈیانا، اوپرا ونفری، سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے خطوط شامل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیوز آؤٹ لیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پہلے تمام لوگ ان کی چاپلوسی کرتے تھے لیکن اب ان چاپلوسی کرنے والوں میں سے آدھے ان کے ساتھ باقی رہ گئے ہیں۔ ان کے سب سے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے مطابق ان سلیبریٹیز نے اس وقت منہ موڑا جب ان کے والد نے ریپبلکن امیدوار کے طور پر صدارتی الیکشن میں حصہ لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کہا ‘یہ حیرت انگیز ہے کہ جب وہ ریپبلکن کے طور پر صدر کی دوڑ میں آئے  تو ان کی ان کی پرستش کتنی جلدی بدل گئی۔ لیٹرز ٹو  ٹرمپ  آپ پر  ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ان کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں اور ان کی نئی نفرت واقعی کتنی جھوٹی ہے۔ ‘

اپنا تبصرہ بھیجیں