فٹبال ورلڈ کپ2030 ، میزبانی کیلئے کون سا ملک تیاریاں کر رہا ہے ؟

 تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  سعودی عرب 2030 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کی مشترکہ بولی کے لیے مصر اور یونان میں کھیلوں کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھنز میں یونان کی ہیلینک فٹ بال فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ تینوں ممالک مشترکہ بولی کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں،اگر بولی کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ ٹورنامنٹ 2030 کے موسم سرما میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے نومبر اور دسمبر میں  منعقد کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ بولی کو کم از کم دو دیگر مشترکہ تجاویز سے مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ارجنٹینا، چلی، پیراگوئے اور یوراگوئے نے اگست کے شروع میں 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی شروع کی تھی جنوبی امریکی ممالک کی مشترکہ بولی کا مقصد 2030 کا فائنل مونٹیویڈیو کے اسی سینٹینیریو سٹیڈیم میں منعقد کرنا ہے جس نے 100 سال پہلے فائنل کی میزبانی کی تھی۔فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا 2024 میں 2030 کے ٹورنامنٹ کے لیے میزبان کا انتخاب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں