وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ مقدس کے دوران اوقات کار صبح ساڑھے 7بجے سے سہ پہر اڑھائی بجے تک ہوں گے۔
جمعة المبارک کے روز چھٹی کا وقت اڑھائی بجے کی بجائے ساڑھے 12ہو گا۔ ان اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہو گااور ماہ صیام کے بعد بھی گرمیوں کا پورا موسم یہی اوقات کار لاگو رہیں گے۔اس میٹنگ کے دوران حکومت کی سادگی اختیار کرنے کی حکمت عملی کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ ہوئی اور اس حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔